November 17, 2026

میرا سابقہ شعبہ کہہ لیجئے یا محکمہ وہ معلمی تھا۔ اپنے اس معتبر پاک و صاف اور شفاف خالصتاً خدمت سے سرشار اور علم و فنون کا گہوارہ جہاں شعور عقل

Screenshot_2025-10-18_064014

میرا سابقہ شعبہ کہہ لیجئے یا محکمہ وہ معلمی تھا۔ اپنے اس معتبر پاک و صاف اور شفاف خالصتاً خدمت سے سرشار اور علم و فنون کا گہوارہ جہاں شعور عقل ذہانت غور و فکر اور تحقیق جنم لیتی ھے جہاں ماہر و مفکر ہر شعبہ ہائے زندگی اور معاشرے و ملک و قوم اور ریاست کی باگ دوڑ کیلئے بہترین انسان تیار کئے جاتے تھے وہاں سیاستدانوں کرپٹ حکمرانوں نااہل راشی و عیاش وزراء نے تباہ و برباد تہس نہس کرکے رکھ دیا محکمہ تعلیم سندھ کی تباہی میں ہر سیاسی جماعت نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ھے خاص طور پر اور سب سے زیادہ پاکستان پیپلز پارٹی نے۔ میرے عزیز دوستو جہاں استاد شفارش پر، لسانیت پر، عصبیت پر، کوٹہ سسٹم پر، رشوت پر، تعلقات پر، رشتہ داری پر، دباؤ اور بلیک مینگ پر تعینات کئے جائیں گے تو یقیناً قابلیت اہلیت ذہانت کا قتل ہوگا اور مستحق امیدوار کا حق تلف ہوگا آج تک کسی بھی تعلیمی تنظیم آرگنائزیشن ایسوسی ایشن نے اس بابت احتجاج مطالبہ اور جلسہ و جلوس اور پریس کانفرنس نہیں کی البتہ ایسے ظالم و فاجر خودغرض لالچی مکار دھوکہ باز بےضمیر و بیغیرتوں کا ساتھ ہی دیا انہیں روکا نہیں۔ یہاں صرف تقرر کا معاملہ تک محدود نہیں محکمہ تعلیم میں ترقی ہو یا بقایاجات ہر سو ہر پہلو سے رشوت طلب کئے بغیر حق ملنا ممکن نہیں۔ کلرک اسسٹنٹ سپروائزر ڈپٹی ایڈیشنل سے اوپر تک آوا کا آوا بگڑا ھوا ھے۔ جب سیاسی جماعتیں اور انکے وزراء اپنے مقاصد کیلئے ادارے کے نظام کو اپنے پیر کی جوتی سے چلائیں گے تو سوچ لیجئے کہ جوتے کے تلوے میں جہاں بھر کی غلاظت لپٹی ہوتی ھے۔ میں نے آج سے 50 سال قبل اسی محکمہ کو بھی دیکھا اور آج بھی دیکھ رھا ھوں میرے والد سابقہ ڈی ای او تھے اور انھوں نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے قبل از پاکستان گریجویشن پاس کی تھی ہجرت کے بعد محکمہ تعلیم میں شمولیت بحیثیت معلم اختیار کی تھی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ والد صرف عید پر جوتا خریدتے تھے اور کپڑے سلواتے تھے کبھی عام دنوں میں اپنی ذات کیلئے خریداری کرتے نہ دیکھا نہ سنا۔ لاکھوں نہیں کروڑوں سالانہ فنڈ آتا تھا مجال ھے کہ ایک پائی بھی ادھر ادھر ہوجائے انتہائی ایمانداری دیانتداری سچائی اور خلوص نیت کیساتھ اپنے منصب کی ادائیگی کرتے تھے۔ کسی کا بھی جائز کام نہ رکتا تھا اور نہ ہی غلاظت و خباثت کا ذرا بھی چھینٹا نہیں پڑتا تھا ماتحتیں مانا کہ خفا رہتے تھے شکوہ شکایت کرتے تھے مثالیں دیتے تھے کہ فلاں شہر فلاں علاقے میں عیش ہی عیش ہیں اور یہاں چائے تک اپنے پیسوں کی پینی پڑتی ھے۔ الحمدللہ یہ میرے رب کا بہت کرم ھے کہ کسی بھی محکمہ کے کام میں کسی کی بھی رکاوٹ ہوتی ھے اور وہ کام جائز ہوتا ھے تو میں اس سائل کا بازو بن جاتا ھوں اور جہاں جہاں گیا رب العزت نے مسلہ حل کروادیا۔ یقین جانیں رب العزت سے بڑی کوئی ذات نہیں اگر آپ اللہ کے فرمان کے مطابق خود کو ڈھالتے ہیں *حقوق العباد* میں تو اللہ غیب سے مدد ضرور کرتا ھے۔ میں نے حقوق اللہ نہیں لکھا کیونکہ حقوق اللہ صرف اپنی ذات تک محدود ھے وہ بھی نجانے قبول و مقبول ہو کہ نہیں لیکن حقوق العباد اللہ تبارک تعالیٰ ہر صورت قبول فرماتا ھے یہی وجہ ھے کہ حقوق العباد ادا کرنے والے انتہائی مطمعین و پرسکون رہتے ہیں۔ اگر حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی احسن انداز میں کوئی قائم رکھے تو رب العزت کے فرشتے اسکی زیارت تک کرنے چلے آتے ہیں اور اس کیلئے سلامتی کی دعائیں کرتے ہیں۔ اسی لئے میرا ماننا ھے کہ ابدی زندگی کیلئے اپنے اعمال مرتب رکھو اس دار فانی کیلئے خود کو ہلاک کرنا بدعقلی بیوقوفی اور انتہائی جاہلیت ھے عقلمندوں کیلئے قرآنی نشانیاں کافی ہیں