وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفات کا بروقت اندراج یقینی بنانے کے لیے نادرا نے نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی وفات پر کارڈ منسوخی کی فیس ختم کر دی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفات کا بروقت اندراج یقینی بنانے کے لیے نادرا نے نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی وفات پر کارڈ منسوخی کی فیس ختم کر دی ہے۔
متوفی کے والدین، بہن، بھائی (الفا فیملی) یا بیوی/ خاوند اور اولاد (بی ٹا فیملی) میں سے کوئی ایک فرد، متوفی کی وفات متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے میں رجسٹر کروانے کے بعد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یا قریبی نادرا مرکز میں جا کر نائیکوپ کی منسوخی کسی فیس کے بغیر کرا سکتے ہیں۔
متوفی کا نائیکوپ کارڈ جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔