November 17, 2026

*💥پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے*

IMG-20251018-WA0054

*💥پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے*

افغاـ ن طاـ لباـ ن کا پاکستان سے تنازع افغان تاجروں کے لیے پریشان کا سبب بن گیا۔

پاکستان میں داخلے کے منتظر ٹرکوں پر لدی سبزیاں اور پھل گلنے سڑنے لگے ، نقصان کے پیش نظر تاجر افغاـ نستان کی مارکیٹوں میں اپنا مال اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے پر تاجروں کو بڑا نقصان ہورہا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سےتعلقات بہتر کرکے تجارت بحال کرنے کامطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد کنٹینرز کی طویل قطاریں لگی ہو ئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینکڑوں کنیٹنرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں اور سینکڑوں کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں کھڑے ہیں جب کہ ڈرائیور بارڈر کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔