October 28, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر اںتظام ھر سال کی طرح جشن آذادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ھے۔اس سال المصطفے فاؤنڈیشن کے زیراںتظام فائق میڈیکل کمپلیکس میں پرچم کشائی اور کیک کیٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا

IMG-20240819-WA0215

دل کی بات
خ ح شہزاد
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر اںتظام ھر سال کی طرح جشن آذادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ھے۔اس سال المصطفے فاؤنڈیشن کے زیراںتظام فائق میڈیکل کمپلیکس میں پرچم کشائی اور کیک کیٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی حاجی محمد اکرم انصاری سابقہ ایم این اے اور وزیر تھے۔دیگر مہمانان گرامی میں المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔وائس چیرمین طارق چشتی۔چیرمین پنجاب رانا محمد نوید خاں۔صوبائی صدر حافظ محمد شاہد سیالوی۔محمد ناصر قادری۔اشرف رسول منج۔شاہد مدنی۔حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی۔حضرت علامہ سید ذیشان حیدر بخاری۔رانا عبد الرحمن۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔کمپلیکس کا عملہ اور دیگر احباب محبت کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر میزبان المصطفے فاؤنڈیشن فیصل آباد کے صدر ملک محمد علی کلاسن۔جنرل سیکرٹری میاں ابرار ضیاء۔تنویر بشیر۔فیصل یعقوب۔محمد اویس مصطفائی۔ڈاکٹر کاشف نوید ڈاکٹرظہوراحمد۔ فائق احمد نے بہترین انتظامات کیے تھے۔معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔تمام مہمانوں نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔جشن آزادی کی مبارک باد دی۔اس موقع پر المصطفے انسٹی ٹیوٹ آف پیرامیڈیکس کا بھی افتتاح کیا گیا۔اور ویکلی لنگر خانہ کا بھی آغاز کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ھوئے بانی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شھزاد نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر ھے۔آج ھم اپنے اباؤاجداد کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ھیں۔اور عہد کرتے ھیں کہ ھرحال میں اپنے بزرگوں کی میراث کی حفاظت کریں گے۔پاکستان ان شاءاللہ تاقیامت تک قائم رھہ گا۔پاکستان کا برا سوچنے والے ذلیل وخوار ھوئے ہیں۔آنکی نسلیں تباہ ھوگیں ہیں۔پاکستان اسلام کا قلعہ اور ریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ھے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی ھے۔الحمد اللہ نظریہ پاکستان کی سچائی اور افادیت آج پھر بنگال سے لاھور تک گونج رھی ھے۔نظریہ پاکستان کو بحرہ بنگال میں پھینکنے والے آج خود ڈوب گے ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن جھاں سماجی فلاحی کاموں میں مصروف عمل ھے وہاں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے تحت۔میڈیکل۔تعلیم۔اور دیگر فلاحی سماجی کاموں کا ایک نیٹ ورک ہمہ وقت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ھے۔جامعہ دار المصطفے۔مدرسہ دار المصطفے۔المصطفے فاؤنڈیشن اکیڈمیز۔المصطفے فاؤنڈیشن سلائی سنٹرز۔المصطفے فاؤنڈیشن لنگر خانے۔المصطفے فری میڈیکل۔الٹراساؤنڈ۔آنکھوں کے سفید موتیا۔لیبارٹری ٹیسٹ۔ہیپاٹائٹس۔بی سی۔شوگر۔ٹی بی۔ایچ بی۔وغیرہ کے فری کیمپس کا انعقاد سارا سال جاری رھتا ھے۔غریب۔کچی آبادیوں میں جاکر فائق میڈیکل کمپلیکس کی ڈاکٹرز کی ٹیم غریبوں کے دکھ درد بانٹ رھی ھے ہر ممکن کم وسائل میں بھی طبی سہولیات غریبوں کی دہلیز تک پنچا رھی ھے۔آخر میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔