October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کی پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی

IMG-20240819-WA0214

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کی پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خا لد عبا س سیال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلع کی تمام پارکس اور گرین بیلٹس کو صاف ستھرا و خوبصورت بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، ضلع کی تمام پارکس اور گرین بیلٹس پر پھلدار اور پھولدار پودے لگائیں جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے شہروں کی طرز پر تمام دیہاتوں میں بھی صفائی ستھرائی کے انتظامات ہونے چاہیں اور عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکس میں انتظامات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، گرین بیلٹس اور واکنگ ٹریک کو خوبصورت بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے خوشاب اور دیگر تحصیلوں میں بارش کے باعث کھڑے ہونے والے پانی کی نکاسی بارے تفصیل سے بریفنگ لی۔انہوں نے نور پور میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے سی او نور پور کو احکامات جاری کروائے کہ وہ فوری طور پر وہاں پہنچ کر پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں اور تصاویر شیئر کریں۔