*لاڑکانہ: 22 جون 2024.*
تھانہ رتوڈیرو کی حدود میں جلبانی کمیونٹی کے دو گروپس میں جھگڑے والا۔ معاملہ۔
*ایس ایس پی لاڑکانہ*
*میر روحل خان کھوسو صاحب کا نوٹس،متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب۔*
ایس ایچ او تھانہ رتوڈیرو کی رپورٹ کے مطابق جلبانی کمیونٹی کے دو گروپس کے درمیان پلاٹ کے تنازعے پر جھگڑا ہوا ہے۔
سلطان جلبانی نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ 103/2024 زیر دفعہ 337Hii,324,114,148,149 درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جھگڑے میں ملوث 06 ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں زمان، جاوید،نیاز،سراج،میر اور عمران جلبانی شامل ہیں۔
جھگڑے والے علاقے میں پولیس کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
*ترجمان لاڑکانہ پولیس۔*