*سوال کا جواب، تلخ لیکن حقیقت*
*سوال کا جواب، تلخ لیکن حقیقت*
کیا پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کیلئے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی طرح سڑکوں پر آنا ہوگا؟؟ سید وزیر علی قادری سینئر رپورٹر روزنامہ جسارت کے بھائی سید عاصم علی قادری نے اپنے واٹس اپ نمبر سے شیئر کیا جو امریکہ میں مقیم ہیں ممکن ھے کہ سید وزیر علی قادری نے اپنے بھائی کے حلقہ احباب میں جو صحافی حضرات نے ان سے بھی اس اہم ترین اشو پر معلومات درکار ہوں۔ میں جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ و کالمکار ممبر کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ اس سوال کے جواب میں سب سے پہلے پاکستانی اقوام کی ذہنی و مالی کیفیت کو ضرور اجاگر کرونگا۔ حالیہ وقتوں میں پاکستانی قوم ایک قوم نہیں بلکہ اقوام میں منقسم ھے جبتک کہ ان اقوام کو قوم کی حیثیت و کیفیت میں نہیں لایا جاسکتا اس وقت تک نہ ملک اور نہ ہی ریاست کی خوشحالی و ترقی ممکن بن سکتی ھے اور نہ ہی نظام کی تبدیلی ممکن ھوسکے گی۔ جھوٹ وہ عمل ھے جو سراسر شیطانی ابلیسی دجالی خوارجی اور منافقین کی روح اساس اور بنیاد ھے۔ جھوٹ اللہ تبارک تعالیٰ تمام انبیاء و مرسلین تمام ملائکہ اور تمام ارض و سماں میں پائے جانے والی مخلوق سوائے جن و انس کو ناپسند ہیں۔اللہ پاک ھے اور اسے پاکی ھے پسند ھے اللہ کی پاکیزیوں میں سچ بہت خوبصورت پاکیزگی ھے۔ جھوٹے انسان کسی بھی شکل روپ انداز منصب اور حال میں ہوسکتے ہیں۔ علماء دین، استاد، ڈاکٹر، تاجر، راہ گیر، جنرلز، سپہ سالار، سیاستدان و حکمران وغیرہ وغیرہ۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سر فہرست ہیں جہاں کے سیاستدان، حکمران، پارلیمینٹیرین، مشیران، نوکر شاہی طبقہ، عسکری طبقہ، علماء دین، پیر عظام، تاجر و آجر اور دعوت دین کے مراکز میں چند ایک جو بڑے منصب و مقام پر فائز ہیں لیکن ایک نمبر کے جھوٹے، منافق، ریاکار، بددیانت، خائن اور بےایمان ہیں ان سب کی ریاکاریوں اور جھوٹ نے عوام کا شعور، سمجھ بوجھ اور غور و فکر کو تباہ و برباد کردیا ھے اور صرف ایک جاہل، اوجھٹ، بدتمیز، بداخلاق، بد تہذیب اور جذباتی بناتے ہوئے اپنے جھوٹے نعروں، جھوٹے وعدوں اور جھوٹے خواب کے پیچھے لگاتے رھے ہیں یہ عوام اب اس قابل نہیں رہی کہ اس بدمعاشیہ کے خلاف ایک انچ بھی قدم بڑھا سکے کیونکہ ان بدمعاشیہ کے پاس انہی اقوام کی لوٹی ہوئی دولت ھے جسے یہ ان افراد پر انہی کی رقم چند لوٹاتے ہیں اپنے مقاصد کی حصول کیلئے لگاتے ہیں جو انکے غلام بن جاتے ہیں۔ یاد رھے کہ یہ ایلیٹ طبقہ، اشرفیہ اور نوکر شاہی طبقہ خود بھی امریکہ و اسرائیل اور برطانیہ کے غلام اور غلاموں کی اولاد ہیں۔ کرشمہ خداوندی ہی ہوگا کہ رب اس قوم پر کرم فرمادے اور انہیں ایک قوم ایک امت میں دیکھ سکے پھر شائد عسکری میں سے ہی اصل مومن، اصل بندہ خدا اٹھ کر اس نظام کا قلع قمع کرتے ہوئے اسلامی نظام رائج کرے یہی حقیقت ھے یہی صورتحال۔