افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم شہریوں کی واپسی کیلئے مکمل تیاری کر لی ہے، پشاور میں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر
افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم شہریوں کی واپسی کیلئے مکمل تیاری کر لی ہے، پشاور میں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر
پشاور (نمائندہ خصوصی) پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ واپسی کے عمل میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ امیرالمومنین ہیبت اللہ اخونزادہ افغان شہریوں کی وطن واپسی پر خوش ہیں۔ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران تعلیم، کاروبار اور روزگار کے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا اور حلال روزی کمائی، جس پر افغان حکومت پاکستان کی شکر گزار ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے وطن واپس جا کر اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اب ایک آزاد اور پرامن ملک ہے جہاں نہ روسی افواج ہیں اور نہ ہی امریکی، اور ملک میں امن و استحکام کی فضا قائم ہے۔ افغانستان میں زمین اور پانی کی کوئی کمی نہیں، پورا ملک آباد کیا جائے گا