November 17, 2026

بہاولپور: سی سی ڈی ٹیم کا فلمی انداز میں دن کے وقت انکاؤنٹر

Screenshot_2025-10-16_130408

بہاولپور: سی سی ڈی ٹیم کا فلمی انداز میں دن کے وقت انکاؤنٹر

پولیس اہلکاروں نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا بھیس بدل لیا
جھاڑو پکڑ کر خفیہ ریکی خطرناک مجرم “اللہ دتہ پھل” دھر لیا گیا
38 مقدمات میں مطلوب بدنامِ زمانہ “پھل گینگ” کا اہم رکن زخمی حالت میں گرفتار
خیرپور ٹامیوالی میں سی او محمد لطیف جھورڑ کی زیرِ نگرانی بڑی کارروائی
سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ اے ایس آئی عامر شاہ اور اہلکاروں کی جرات مندانہ شرکت
انکاؤنٹر کے دوران ملزم کے ساتھی فرار پولیس کی تلاش جاری
چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد، ایف آئی آر نمبر 471/25 درج
پولیس ذرائع کے مطابق “اللہ دتّا پھل” کا تعلق بہاولپور کے عادی مجرموں کے “پھل خاندان” سے ہے

سی سی ڈی خیرپورٹامیوالی کا ڈاکوؤں کیساتھ 27 برجی 50 آر ڈی لال سوہانراکے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی آفیسر انسپکٹر محمد لطیف ، عامر حسین ASI اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ گشت پڑتال جرائم و گرفتاری ایکٹو کریمنل 27برجی 50RD روڈ موجود تھے

کہ ایک موٹر سائیکل پر تین کس مشکوک جنکو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے CCD ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی ملازمان نے اوٹ اور لیٹ کر اپنی جان بچائی کچھ فائر سرکاری گاڑی کے ہڈ پر بھی لگے اور دو فائر CCD آفیسر کی چھاتی پر لگے لیکن۔ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے
ملزمان جنگل لال سوہانرا کیطرف فرار ہو گئے جنکا CCD ٹیم نے تعاقب کیا تو کچھ فاصلے پر ملزمان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر موٹر سائیکل پھینک کر جنگل کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے جبکہ ایک کس اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرا پڑا تھا
جسکو CCD ٹیم نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت اللہ ڈتہ عرف التا پھل ولد تاج محمد قوم پھل سکنہ چک نمبر 2 بی سی لال سوہانرا کے نام سے ہوئی جو 38 سے زائد مقدمات کا ریکارڈی اور پولیس کو مطلوب تھا جس کے پاس پڑا پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل CD/100تھانہ سٹی حاصلپور کا ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا