بہاولنگر (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)،عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی زیر انتظام پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ڈسٹرکٹ بہاولنگر بمقام المحفوظ مرکز
بہاولنگر (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)،عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی زیر انتظام پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ڈسٹرکٹ بہاولنگر بمقام المحفوظ مرکز نابینا چشتیاں میں منایا گیا سفید چھڑی کے عالمی دن پر اس تقریب میں اسپیشل اسکول بچوں نے ٹیچرز اور محکمے کے افسران نے شرکت کی سب انجینئر بلدیہ ہارون آباد باو ساجد سمیت دیگر شرکاء نے کہا کہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہیں، خصوصی بچے صلاحیتوں میں کسی طور بھی عام بچوں سے کم نہیں ہیں، خصوصی دیکھ بھال اور توجہ سے سپیشل بچوں کو موثر اور کارآمد بنایا جا سکتا ہے، اساتذہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ دلوائیں، خصوصی بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر پاکستان کا روشن مستقبل بنیں گے۔