سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ پرائیویٹ اسکولوں میں 10 فیصد غریب بچوں کے لیے مفت تعلیم لازمی قرار
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ پرائیویٹ اسکولوں میں 10 فیصد غریب بچوں کے لیے مفت تعلیم لازمی قرار
سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے غریب بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کا معائنہ کریں۔
سکھر: عدالت کے دو رکنی بینچ — جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ریاضت علی ساہڑ — نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اسکول قانون پر عمل نہیں کریں گے، ان کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کی جائے گی۔
سکھر: عدالت نے محکمہ تعلیم کو شفاف مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی تاکہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
سکھر: فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 25-اے کے تحت 5 سے 16 سال کی عمر تک ہر بچے کو مفت تعلیم دینا ریاست اور نجی دونوں اداروں کی ذمہ داری ہے۔
سکھر: عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 10 نومبر 2025 کو مقرر کر دی ہے