November 17, 2026

حکمرانوں کی بے حسی اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگاٸی نے سفید پوش طبقے کوپریشان کر دیا

Screenshot_2025-10-16_130408

حکمرانوں کی بے حسی اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگاٸی نے سفید پوش طبقے کوپریشان کر دیا

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک بھر کے شہریوں کو اس وقت شدید ترین مہنگاٸی کا سامنا ہے،بجلی، پٹرول،چینی و ضروریاتِ زندگی کی دیگر اشیإ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ روزانہ کی بنیاد پر پوری رفتار سے جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ضروریاتِ زندگی کی ہر شے کی قیمت کا دوسری شے کی قیمت میں اضافے کا مقابلہ ہورہا ہے۔ گھریلو استعمال اور کھانے پینے کی اہم اشیاء جیسے ٹماٹر دنوں میں مہنگائی کی سپیڈ دکھاتے ہوۓ 50 روپے کلو سے 400رروپے کلو کراس کرگٸے ہیں۔ 100روپے کلو ملنے والے مٹر بھی 4سنچریوں کی حدود کراس کرچکے ہیں۔ گندم کسانوں سے 2000سے 2200روپے من خرید کر سیلاب کے بعد خودساختہ شارٹیج کرکے 3500 سے 4000روپے من میں غریب شہریوں پر ترس کھا کے بطور ثواب فراہم کی جارہی ہے۔ چینی 180سے 200 روپے کلو مل جاٸے تو غنیمت ہے.۔گھی 500روپے فی کلو دالیں 400روپے سے 600روپے فی کلو ہیں۔ فصلوں کی بجاٸی کیلٸے بیج مہنگا ترین ہوچکا ہے۔ یوریا کھادیں بھی مہنگی۔بجلی و ڈیزل مہنگا ہونیکی وجہ سے بجاٸی لاگت میں تین گنا اضافے کے بعد پھل ،سبزیاں و ذرعی اجناس مزید مہنگی ہونگیں۔
اتنی زیادہ مہنگاٸی کے باوجود حکمرانوں کا کہنا ہے کہ مہنگاٸی ہے ہی نہیں۔ وہ اپنے پیسوں سے کچھ خریدیں تو انہیں معلوم ہو کہ مہنگاٸی کہاں پہنچ چکی ہے۔ اتنی زیادہ مہنگاٸی اور بے روزگاری سفید پوش طبقے کی یقینی موت کا باعث ہے۔ دولت کے پجاری تاجران جو فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان ہیں کی طرف سے ادویات کی قیمتوںمیں بے تحاشا اضافہ کرنے سے غریب شہریوں کے لٸے علاج ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ادویات اتنی مہنگی ہوچکی ہیں، کہ غریب بیماری کی حالت میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہیں۔ دکھ سکھ کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگاٸی کنٹرول کرکے ضروری اشیإ کی قیمتں عام آدمی کی پہنچ میں لاٸیں ورنہ روزانہ قبریں بنانی پڑیں گیں۔