November 17, 2026

میلسی()سستا آٹا 10 کلو والی تھیلی 905روپےوالی بند جبکہ 5 کلو اور 15 کلو والی مہنگی تھیلی دستیاب غریب ایک وقت روٹی کھانے پر مجبور اسکے

Screenshot_2025-10-16_130408

میلسی()سستا آٹا 10 کلو والی تھیلی 905روپےوالی بند جبکہ 5 کلو اور 15 کلو والی مہنگی تھیلی دستیاب غریب ایک وقت روٹی کھانے پر مجبور اسکے علاوہ مہنگائی کا طوفان کھانے پینے کی تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں مہنگائی کم ہونے کے تمام تر دعوے کاغذی غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول اور سفید پوش طبقے کیلئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ترین ہو گیا ان خیالات کا اظہار گاذر سلطان ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر نے کیا انہوں نے کہا کہ دالوں،چاول، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء خوردونوش غریب و سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے اور یو ں لگتا ہے کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں معافیاز دونوں ہاتھوں سے غریب اور مزدور پیشہ طبقات کا خون چوس رہے ہیں ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر نے مزید کہا کہ حکومت خدا کے لے مہنگائی کم کرنے کا پلان بنائے۔تاکہ غریب اور سفید پوش طبقے کو زندگی کا بھرم رکھنا آسان ہو سکے