November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی سرگودھا ڈویژن کے وائس چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر محمد الیاس اکبر کی تقرری

IMG-20251017-WA0259

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی سرگودھا ڈویژن کے وائس چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر محمد الیاس اکبر کی تقرری کی تقریب خوشاب میں پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی علماء و مشائخ وِنگ پاکستان صاحبزادہ پیر شعیب رضا قادری تھے، جنہوں نے ڈاکٹر الیاس اکبر کو تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔
تقریب میں صدر قومی امن کمیٹی علماء و مشائخ ونگ پنجاب سید مجاہد حسین شاہ اور وائس چیئرمین پنجاب محمد اعجاز شاکری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔