November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کا خصوصی اجلاس پاک ٹی ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا موضوع “سیرت نگاری کی

IMG-20251017-WA0258

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کا خصوصی اجلاس پاک ٹی ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا موضوع “سیرت نگاری کی اہمیت، تاریخ اور تقاضے” تھا۔ نامور مقرر ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ (بین الاقوامی شہرت یافتہ سیرت اسکالر) کی خصوصی طور پر شرکت اور لیکچر تھا۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پرحاضرین کے جوابات کاسلسلہ ڈاکٹر پیر طارق شریف سے شروع کیاگیا سوالات کے مدلل جوابات بھی دیئے۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے کہا کہ ایسے موضوعات پر اجلاس منعقد ہونے چاہئے تاکہ نئی نسل بھی سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت تاریخ جان سکے اور قرآن وسنت کی تعلیمات کے تقاضے پورے کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہماری نوجوان نسل قرآن وحدیث اور سنت نبوی سے دوری اختیار کر چکی ہے۔ سیرتِ نبوی پر لیکچر کا اہتمام ایک خوش آئند بات ہے جس سے نوجوان نسل مستفید ہو سکتی ہے۔ اجلاس کے منتظمین میں کامریڈ تنویر احمد خان (مرکزی صدر پاکستان)، جاوید آفتاب (مرکزی سیکرٹری پاکستان)، ضماد گریوال(انفارمیشن سیکرٹری پنجاب) فاطمہ غزل(سئنیر نائب صدر لاھور)، مبینہ عصیم (ڈپٹی سیکرٹری لاھور) اور نبیلہ اکبر (میڈیا سیکرٹری لاھور) شامل تھے۔