سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے کمشنر آفس کے
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان،
پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن/رکن صوبائی اسمبلی شہریار اعوان،
سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود مختار، ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر مظہر ، آر پی او شہزاد آصف خان اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈائریکٹر سی این ایف سرگودہا لیفٹیننٹ کرنل (ر) کاشف بشیر کے علاوہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ارکانِ اسمبلی اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
پارلیمانی سیکرٹری شہریار اعوان
نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تشکیل منشیات
کے مکمل خاتمے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قلیل مدت میں ایک مؤثر فورس قائم کی گئی ہے جو
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر کام شروع کر چکی ہے۔
سی این ایف بریگیڈیئر مظہر نے اجلاس کے شرکاء کو ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ انسداد منشیات کے لیے
عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔