November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے علاقہ تھل کے نوجوانوں کی سی ایس ایس کے

IMG-20250928-WA0396(1)

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے علاقہ تھل کے نوجوانوں کی سی ایس ایس کے حالیہ امتحان میں شاندار کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابیاں نہ صرف تھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لیے باعثِ اعزاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھل کے باصلاحیت نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر جذبہ، محنت اور لگن ہو تو کامیابی کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں۔ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ علاقہ تھل کے تعلیمی اداروں، والدین اور اساتذہ کرام کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی جانی چاہیے جنہوں نے اپنی محنت اور رہنمائی سے نئی نسل کو کامیابی کی راہ دکھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوان مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھل جیسے پسماندہ علاقوں کے ہونہار طلباء وطالبات کے لیے مزید تعلیمی مواقع، یہاں پر یونیورسٹی کا قیام ، خصوصی اسکالرشپس اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے ادارے قائم کیے جائیں تاکہ مزید باصلاحیت نوجوان قومی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں۔