November 17, 2026

کمالیہ کا رہائشی جعلی ڈاکٹر آزاد کشمیر میں گرفتار عوام کے علاج کے نام پر 7 سال سے انسانی جانوں سے کھیلنے والا جعلی ڈاکٹر آخرکار قانون کے شکنجے میں آ گیا

Screenshot_2025-10-16_170459

کمالیہ کا رہائشی جعلی ڈاکٹر آزاد کشمیر میں گرفتار
عوام کے علاج کے نام پر 7 سال سے انسانی
جانوں سے کھیلنے والا جعلی ڈاکٹر آخرکار قانون کے شکنجے میں آ گیا تفصیلات کے مطابق کمالیہ محلہ اسلام پورہ سے تعلق رکھنے والا منیر احمد نامی شخص 2017 سے 2024 تک مختلف شہروں میں خود کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ظاہر کر کے علاج معالجہ کرتا رہا۔
ابتدائی طور پر اس نے اپنی جعل سازی کا آغاز حویلی سے کیا بعدازاں باغ منتقل ہو کر وہیں اپنا کلینک قائم کر لیا، جہاں وہ برسوں تک شہریوں کو جھوٹے دعوؤں کے ذریعے بیوقوف بناتا رہا۔ حیرت انگیز طور پر یہ سب کچھ باغ کی انتظامیہ، محکمہ صحت اور سول سوسائٹی کی ناک کے نیچے ہوتا رہا اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔
تحصیل خورشیدآباد کے باہمت اسسٹنٹ کمشنر نے جب اس معاملے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو منیر احمد کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔ دورانِ تفتیش اس کے پاس سے جعلی اسناد اور جعلی کلینیکل دستاویزات برآمد ہوئیں۔
عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر خورشیدآباد کو بروقت کارروائی کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر سات سال تک محکمہ صحت اور انتظامیہ کیوں خاموش رہی؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسے نوسربازوں پر بروقت نظر نہ رکھی گئی تو مزید جعلی ڈاکٹر انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کوئی دوسرا منیر احمد عوام کے اعتماد سے کھیلنے کی جرات نہ کرے۔