وطن عزیز پاکستان جب بھی معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگتا ہے تو کچھ قوتیں مذہب،
وطن عزیز پاکستان جب بھی معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگتا ہے تو کچھ قوتیں مذہب، علاقائیت، زبان، اور صوبائیت کی آڑ میں حالات خراب کرنے کے لیے بلاجواز سڑکوں پر نکل آتی ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے،کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان جب بھی معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگتا ہے تو کچھ قوتیں مذہب، علاقائیت، زبان، اور صوبائیت کی آڑ میں حالات خراب کرنے کے لیے بلاجواز سڑکوں پر نکل آتی ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جب پاکستان عالمی سطح پر ایک باوقار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی طاقت کا اعتراف کیا جارہا ہے تو ایسے میں تحریک لبیک کی طرف سے پرتشدد احتجاجی مظاہروں اور مذہبی کارڈ استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے، اب جب کہ حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور ملک دفاعی و معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے تو ٹی ایل پی کی طرف سے احتجاج، توڑ پھوڑ اور پرتشدد مظاہرے ناقابل برداشت ہیں اور یہ ملک سے غداری کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کی طرف سے پنجاب کے مختلف شہروں میں بلاجواز احتجاجی ریلیاں، توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات میں معصوم انسانوں کے ضیائع پر انتہائی افسوس ہے اور اس کی ذمہ داری ٹی ایل پی پر عائد ہوتی ہے جس کے خلاف حکومت کو نہ صرف ایکشن لینا چاہیے بلکہ اس تنظیم سمیت ایسی تمام جماعتیں جو پاکستان میں پر تشدد احتجاج کرتی ہیں ان پر پابندی لگانی چاہیے، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو فوری طور پر گرفتار کرے اور اس تنظیم پر پابندی لگائے کیونکہ حالیہ واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان قوتوں کو ضرور کسی تیسری جگہ سے مدد مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے افراد کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی تمام تنظیموں اور جماعتوں پر پابندی لگائے جو پاکستان میں آئے روز حالات کو خراب کرنے کے لیے پرتشدد مظاہرے اور تھوڑ پھوڑ کرتے ہیں