پیلووینس تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، ملک دانیال صفدر جسرا سی ایس پی آفیسر بن گئے ۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے
پیلووینس تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، ملک دانیال صفدر جسرا سی ایس پی آفیسر بن گئے ۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ملک دانیال صفدر جسرا کا تعلق ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل کے گاؤں پیلووینس تھل سے ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ ملک صفدر علی جسرا کے صاحبزادے اور ممبر پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ ملک ابرار جسرا کے بھتیجے ہیں۔ ملک دانیال صفدر جسرا کو سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے سی ایس پی آفیسر بننے پر علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ قسمت کے دھنی ملک دانیال صفدر جسرا کے گاوں پیلووینس کو اللہ تعالی ا نے یہ ایک منفرد اعزاز عطا کیا ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے متعدد اعلی ا آفیسرز مختلف عہدوں پر فائز ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔