November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا مریم نواز شریف کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر/پاک سیڈرز کی فراہمی۔

IMG-20251016-WA0283

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا مریم نواز شریف کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر/پاک سیڈرز کی فراہمی۔ 60%سبسیڈائزڈ شراکت پر ضلع خوشاب کے 174 اہل کسانوں کی سپر سیڈر کیلئے قرعہ اندازی کسان ہال دفتر ذراعت توسیع جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔کنوینر اے ڈی سی آر عبدالستار صاحب نے قرعہ اندازی کی نگرانی کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ سید عمران مہدی شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی نواز نول ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ماجد خان نیازی بھی موجود تھے۔شفافیت کیلئے سپرسیڈر کی قرعہ اندازی کسانوں کے سامنے کی گئی۔ محکمہ زراعت پنجاب کے کسان اور ماحول دوست منصوبے کو سراہتے ہیں۔قرعہ اندازی میں کامیاب 30 کسانوں کو 13 لاکھ40 ہزار مالیت کا سپر سیڈر5 لاکھ 36 ہزار روپے میں میسر ہوگا،اور ہر سپر سیڈر پر 8 لاکھ 4 ہزار کی سبسڈی پنجاب حکومت مہیا کرے گی۔ سپر سیڈر فصلوں کی باقیات کو کتر کر کھاد میں تبدیل کریگا۔جدید مشینری کے استعمال سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔فصلوں کی باقیات کو نہ جلانے سے فضائی آلودگی میں واضع کمی آئے گی۔سپرسیڈر نہ لینے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں اہل کسانوں کو ترجیح دی جائے ۔