November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اخلاق محمدیﷺ پر عمل پیرا ہونا ہی کامیابی کی ضمانت ہےزندگی کے ہر شعبہ میں اپ ﷺکی تعلیمات اور اخلاق حسنہ مشعل راہ ہے

Screenshot_2025-10-16_130408

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اخلاق محمدیﷺ پر عمل پیرا ہونا ہی کامیابی کی ضمانت ہےزندگی کے ہر شعبہ میں اپ ﷺکی تعلیمات اور اخلاق حسنہ مشعل راہ ہے
ان خیالات کا اظہار جامع مسجد خاتم النبیینﷺ میاں ٹاؤن میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کیا مولانا محمد یحی عباسی مولانا مسعود قاسم قاسمی ڈاکٹر مفتی عابد رحمان اور مولانا محمد امجد نے کہاکہ نبی کریمﷺ نے اپنے اخلاق حسنہ وعفو گزر اور خدمت خلق کے ذریعے دنیا کو انسانیت کا مفہوم سمجھایا
علماء کرام نے مزید کہا کہ حضورﷺ کی زندگی کا ہر پہلو مکمل ضابطہ حیات ہے
ہمیں اخلاق محمدیﷺ کے سانچے میں ڈھال کراپنی زندگی کو اور اخرت کو بہتر بنانے کے لیے عمل پیرا ہونا چاہیے کانفرنس کے تمام شرکاء نے یک زبان ہوکرکہا کہ تقدس انبیاء کا عالمی قانون بنایا جائے
سوشل میڈیا پر انبیاء کرام صحابہ کرام اور اہل بیت پر چلنے والی گستاخانہ فلموں اور کلپ کو فورا ہٹایا جائے کانفرنس کے اختتامی لمحات کو سمیٹنے کے لیے حضرت مولانا زاہد الراشدی نے عالم اسلام خصوصا وطن عزیز کی خوشحالی اور امن کے لیے پر اثر دعا کروائی