November 17, 2026

قوم دتہ خیل اور سپین وام کے عوام کی مشکلات پر خاموشی ظلم ہے، ملک لیاقت علی وزیر

IMG-20251016-WA0274

قوم دتہ خیل اور سپین وام کے عوام کی مشکلات پر خاموشی ظلم ہے، ملک لیاقت علی وزیر

بنوں(بیوروچیف)قوم دتہ خیل اور سپین وام کے عوام کی مشکلات پر خاموشی ظلم ہے، ان خیالات کا اظہار معروف قبائلی مشر اور سربراہ برائے وسائل، قوم دتہ خیل ملک لیاقت علی خان وزیر نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ میں حکام بالا کی کی طرف بھرپور توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحصیل سپین وام کے علاقے دتہ خیل میں موجود موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز پچھلے تین مہینوں سے بند ہیں، اسی طرح شمیری قوم میں موجود یوفون ٹاور بھی تین چار دنوں سے بند ہے، جس کے باعث وہاں کے عوام بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک لیاقت علی وزیر نے کہا کہ ہزاروں عوام، طلباء، مریض، اور کاروباری افراد نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، نیٹ ورک کی بندش کے باعث عوام کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے،،طلباء آن لائن داخلوں اور تعلیم سے محروم ہیں اور عام افراد کو ہنگامی حالات میں مدد حاصل کرنے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومتِ پاکستان، پی ٹی اے اور تمام موبائل کمپنیوں (جاز، زونگ، ٹیلی نار، یوفون) سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ، دتہ خیل، سپین وام، اور شمیری کے بند موبائل ٹاورز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ عوامیمشکلات کا احساس کرتے ہوئے مستقل، مضبوط، اور قابلِ اعتماد نیٹ ورک سروس فراہم کی جائے۔ یہ صرف ایک یا دو ٹاورز کا نہیں بلکہ تقریباً 90 ہزار آبادی کے ساتھ ساتھ پورے تحصیل سپین وام کے عوام کے حقِ رابطہ کا مسئلہ ہے۔ قوم دتہ خیل اور شمیری کے عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے، یہ ان کا بنیادی حق ہے جسے ہر حال میں بحال کیا جانا چاہیے