November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کیمرے سائنس کالج فقیروالی کے لیے ایک اوراعزازاللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری ہونہار طالبہ مناحل فاطمہ نے

IMG-20251016-WA0203

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کیمرے سائنس کالج فقیروالی کے لیے ایک اوراعزازاللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری ہونہار طالبہ مناحل فاطمہ نے فرسٹ ایئر بورڈ امتحانات 2025 میں بہاولپور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے، والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف مناحل فاطمہ کی ذاتی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی، اور ادارے کی مضبوط تعلیمی پالیسیز کا ثمر بھی ہے۔ کیمرے سائنس کالج ہمیشہ سے یہ عزم رکھتا ہے کہ وہ اپنے طلبہ و طالبات کو صرف کتابی علم نہیں بلکہ مقابلے کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی صلاحیت بھی دے۔
یہ پوزیشن اس بات کی زندہ مثال ہے کہ ہمارا ادارہ محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار تعلیم پر یقین رکھتا ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے مناحل فاطمہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس بیٹی کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین کیمرے سائنس کالج – فقیروالی جہاں خواب حقیقت بنتے ہیں، اور محنت منزل تک پہنچاتی ہے۔”