اب تک کی مکمل تفصیلات ۔ ⚡🇵🇰🏳️🇦🇫 پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر شدید جھڑپیں جاری
اب تک کی مکمل تفصیلات ۔
⚡🇵🇰🏳️🇦🇫 پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر شدید جھڑپیں جاری
سرحدی علاقوں میں چمن، اسپین بولدک بارڈر کے قریب مختلف مقامات جیسے ویش گیٹ، لقمان گاؤں، مازل گلی، اَدی خُل، گلداری باغچہ، اور عرابو قلعہ میں زبردست لڑائی جاری ہے۔
اہم نکات:
افغان طالبان کی جانب سے بابِ دوستی گیٹ پر حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے بڑا جوابی آپریشن شروع کیا ہے۔
عرابو قلعہ (جو اسپین بولدک اور چمن کے درمیان اہم سرحدی مورچہ ہے) لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پاکستانی توپخانے اور ڈرون حملوں سے طالبان کے 8 ٹینک اور کئی مضبوط مورچے اور 2 ہیڈکوارٹر جس میں ایک عبد اللہ ہیڈکوارٹر شامل ہے تباہ کر دیے گئے۔
3 امریکی ساختہ ہموی گاڑیاں اور ایک گاڑیوں کا کمپاؤنڈ بھی پاکستانی ڈرون حملوں میں تباہ ہوا۔
طالبان نے ایک وقت میں پاکستانی کسٹم چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا تھا لیکن شدید لڑائی کے بعد پاک فوج نے اسے واپس لے لیا۔
طالبان کے جانی نقصان میں مسلسل اضافہ — چمن سیکٹر میں 30 سے 35 ہلاک، کرم میں 25 سے 30 ہلاک (آئی ایس پی آر کے مطابق)۔
کرم سیکٹر میں رات کے آپریشن کے دوران 6 ٹینک اور 8 طالبان چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
کابل سے تقریباً سات سو ٹـــالبان جنگجو کو ہلمند اور قندھار کی طرف روانہ کیا گیا، لیکن راستے میں پاکستانی توپخانے اور فضائی حملوں سے کئی مــارے گئے۔
اسپین بولدک کے قریب طالبان کی متعدد چوکیوں اور ٹھکانوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
پاک فوج نے فضائی اور زمینی نگرانی مزید سخت کر دی ہے، اور بھاری توپخانہ اگلے محاذوں پر تیار کھڑا ہے۔
مجموعی صورتحال:
حالات قابو میں ہیں، پاک فوج کی مزید کمک پہنچ چکی ہے تاکہ جوابی کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔
عسکـــری کامیابیاں (خلاصہ):
ٹــالبان کے تین بڑے ہتھیار (جن میں ایک راکٹ لانچر اور ایک ٹینک شامل ہے) تباہ۔
پانچ امریکی ہموی گاڑیاں (ایک SPG-9 گن سے لیس تھی) توپخانے سے تباہ۔
تقریباً پچاس ٹــالبان جنگجو مختلف محاذوں پر مارے گئے۔
پالوسین گاؤں میں پاکستانی توپخانے نے طالبان کے سات بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ملک نعیم ہاؤس میں دوبارہ منظم ہونے والے ٹـــالبان کو درست نشانہ لگا کر بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
نرائگ سر میں ایک ٹــالبان ٹینک پاکستانی ڈرون نے تباہ کیا، جبکہ ایک آر پی جی لگی گاڑی پاکستانی سپاہی نے اڑا دی۔
سرحد کے دونوں طرف فضائی و زمینی نگرانی جاری ہے، اور توپخانوں و مارٹرز کو اگلے محاذوں پر متحرک رکھا گیا ہے۔
اب تک کا تخمینہ (1:00pm، 15 اکتوبر تک):
🇵🇰 پاکستانی فورسز: 6 جوان شہید ، 20 تک سویلین شہید ہونے کی اطلاعات
🏴 افغان ٹـــالبان (TTA): پچاس اور کچھ کے مطابق تقریبا ستر سے زائد ہلاک ، ذبیع اللّٰہ مجاہد کے مطابق افغان کے 12 سویلن مارے گۓ اور 100 سے زیادہ زخمی
آٹھ ٹینک
، پانچ
ہموی،
سات بکتر بند گاڑیاں،
آٹھ چوکیوں اور چار قلعے جن میں دو بڑے ہیڈکوارٹر شامل ہیں تباہ