November 17, 2026

*گلشن معمار میں افغان بستی کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن ،سرکاری زمین MDA کے حوالے کی جائے گی، ڈی آئی جی ویسٹ،عرفان علی بلوچ*

Screenshot_2025-10-13_193211

*گلشن معمار میں افغان بستی کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن ،سرکاری زمین MDA کے حوالے کی جائے گی، ڈی آئی جی ویسٹ،عرفان علی بلوچ*

کراچی:گلشن معمار میں سب سے بڑی افغان بستی کو مسمار کرنے کیلئے ایک بار پھر آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث آپریشن کو وقتی طور پر روکا گیا تھا، اضافی نفری پہنچتے ہی ہیوی مشینری سے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی نے سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

سرکاری زمیں خالی کرواکر ایم ڈی اے کے حوالے کی جائے گی۔ افغان شہریوں کی جانب سے خالی کئے گئے گھروں پر لینڈ مافیا نے قبضے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

افغان بستی میں 15 ہزار 680 افغان شہری رہائش پذیر تھے جس میں سے 14 ہزار 296 واپس جاچکے ہیں اور بستی تقریباً خالی ہوچکی ہے۔