November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرینشنل یونین آف رائٹرز کی نائب صدر نمرہ ملک کا ایک اور اعزاز، تحریک اصلاح معاشرہ پاکستان کی طرف سے

IMG-20251015-WA0193

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرینشنل یونین آف رائٹرز کی نائب صدر نمرہ ملک کا ایک اور اعزاز، تحریک اصلاح معاشرہ پاکستان کی طرف سے جان دو عالم گولڈل میڈل کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ پرائیڈ آف پرفارمنس ،نامور قلمکار ،مصنفہ، شاعرہ اور ادیبہ نمرہ ملک کو یہ گولڈ میڈل ان کے عربی اردو نعتیہ و صوفیانہ مجموعہ ءکلام “مرحبا یا سیدی” پہ ملا ہے ۔ اردو ادب اور تخلیقی تحریر کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی معروف ادیبہ اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی فعال رکن و عہدیدار محترمہ نمرہ ملک کی شاندار خدمات کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ محترمہ نمرہ ملک انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے پلیٹ فارم سے بھی ادب، ثقافت، امن اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اُن کی تحریریں نہ صرف تخلیقی خوبیوں سے مزین ہیں بلکہ معاشرتی اصلاح، تعلیم کے فروغ اور خواتین کے بااختیار کردار کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔تعلیمی ،ادبی ، ثقافتی اور صحافتی حلقوں نے محترمہ نمرہ ملک کو ’’پاکستانی ادب کی باوقار سفیر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص اجاگر کیا ہے۔ دریں اثناء علم و ادب کی سرمایہء افتخار محترمہ نمرہ ملک نے میڈیا سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
> “ادب دلوں کو جوڑنے اور قوموں کے درمیان پل بنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ میں اپنے ملک کے ادب اور مثبت فکر کی نمائندگی کو ایک اعزاز سمجھتی ہوں، اور میری خواہش ہے کہ پاکستان کے نوجوان قلمکار عالمی سطح پر اپنی شناخت مزید مضبوط کریں۔” پرائیڈ آف پرفارمنس ، ملٹی لینگویجز شاعرہ ، کالمنسٹ ، کمپئیر ، افسانہ نگار ، ناول نگار اور ممتاز جرنلسٹ محترمہ نمرہ ملک کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے عہدیداران نے بھی شاندار علمی و ادبی اور ثقافتی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور انہوں نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ اُن کے کام نے بین الاقوامی ادبی مکالمے میں ایک مثبت اور باوقار پہچان پیدا کی ہے۔