November 17, 2026

قصور: چارا منڈی میں من مانے ریٹ، غرباء پریشان

Screenshot_2025-10-13_193211

قصور: چارا منڈی میں من مانے ریٹ، غرباء پریشان

تفصیلات کے مطابق قصور کی چارا منڈی میں چارے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے
چارے کا ریٹ سات سو پچاس روپے سے نو سو روپے فی من تک جا پہنچا ہے

غریب کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مقامی کسانوں نے بتایا کہ ہماری بھینسیں سارا دن ددوھ دے کر بمشکل پانچ سو روپے کا فائدہ دیتی ہیں مگر چارے کا خرچ ہی پورا نہیں ہوتا
جانور نے تو کھانا ہے، اب ہم کیا کریں؟

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے تاکہ کسانوں کو ریلیف مل سکے کیونکہ بلیک مارکیٹنگ مافیا انسانوں نے اب جانوروں کا بھی جینا حرام کر دیا ہے