*سورہ النساء آیت 59 کی روشنی میں حکومتِ وقت کی اطاعت اشد ضروری ہے بدھ 15 اکتوبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*سورہ النساء آیت 59 کی روشنی میں حکومتِ وقت کی اطاعت اشد ضروری ہے
بدھ 15 اکتوبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
فرمان ربانی ہے:
> يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللّٰهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ۖ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا
(سورہ النساء، آیت 59)
ترجمہ:
“اے ایمان والو! اطاعت کرو اللہ کی، اور اطاعت کرو رسول کی، اور ان لوگوں کی جو تم میں صاحبِ امر (حاکم) ہوں، پھر اگر تم میں کسی چیز میں اختلاف ہو جائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹاؤ، اگر تم اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔ یہی بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی اچھا ہے۔”
سورہ بقرہ میں ارشاد باری تعالی ہے
والفتنہ اشد من القتل
فتنہ قتل سے زیادہ شدید ہے
لیکن اہل علم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ حکومت کی رٹ کو توڑنا اس کی مخالفت کرنا اللہ تعالی کے حکم کی عدولی ہے کیونکہ یہی فتنہ انگیزی ہے اور یہ قتل سے بھی زیادہ شدید ہے اور اس سے ملک میں امن امان کی صورت خراب ہوتی ہے اور بعض اوقات دنگا فساد کی نوبت آ جاتی ہے اور ملک میں امن وامان رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:
> “جو شخص اپنے امیر کی اطاعت سے نکل گیا، وہ جہالت کی موت مرا”
(بخاری، حدیث 7053)
مسلم الشریف کی روایت ہے کہ
> “امیر کی بات سنو اور اطاعت کرو، اگرچہ تم پر حبشی غلام امیر مقرر کیا جائے”(صحیح مسلم)
حکومت کی اطاعت دراصل نظم و امن کی حفاظت ہے۔ اگر ہر شخص اپنی مرضی سے فیصلے کرنے لگے تو معاشرہ انتشار کا شکار ہو جاتا ہے۔
اسلام نے اجتماعیت کو بہت اہمیت دی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
> “جو شخص جماعت سے ایک بالشت بھی الگ ہوا، اس نے اسلام کا حلقہ توڑ دیا” (سنن ابی داود)
اسی لیے مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے امیر کے تحت رہیں اور اجتماعی فیصلوں میں یکجہتی اختیار
کریں۔
امن، اتحاد، اور نظمِ اجتماعی کی حفاظت ایمان کا تقاضا ہے
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمارے ملک میں امن و امان رکھ اور دشمنوں کے شر سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین
الداعی الخیر
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:0092300860 4333