خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی خوشاب آ مد کے پیش نظرڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہر جمنازیم جوہرآباد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی خوشاب آ مد کے پیش نظرڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہر جمنازیم جوہرآباد کا خصوصی وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہیلی پیڈ،جلسہ گاہ کا معائنہ کیا اور صفائی انتظامات ،مینٹیننس،اور بوقت ضرورت سہولیات کو فوری طور پر پورا کرنے کی متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے وزیر اعلی ا پنجاب کوبذریعہ الیکٹرک بس جلسہ گاہ پہنچانے کے اسپیشل روٹ کا بھی وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سرکٹ ہاؤس کے سامنے بوٹانیکل گارڈن فاریسٹ جوہرآباد کی صفائی کا جائزہ لیا اس کے علاوہ جہاز چوک،پرانا اور نیو لاری اڈا مظفر گڑھ روڈسمیت دیگر ایریاز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فروہ عامر نے مین روڈ پر گرین بیلٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے حال ہی میں واگزار کرائی گئی غریب کالونی سے ملحقہ 75 ایکڑ سرکاری زمین پرشجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے پھل اور پھول دار پودوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ ستھراپنجاب وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین پروگرام ہے اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ستھرا پنجاب پروگرام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے تحصیل نور پور تھل روڈہ یونین کونسل کو اچانک چیک کیا ۔یونین کونسل روڈہ کے آفس میں ملازمین کی حاضری اور ریکارڈ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تحصیل نور پور تھل میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔نورپور تھل روڈہ ،لکو،میں بنائی گئی پی وی سی سی سلیب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ہائی وے ،پبلک ہیلتھ کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نور پور تھل جمالی روڈکرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھااور دیگر افسران موجود تھے۔ اے سی نور پور نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو بریف کیابعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے تحصیل نور پور میں مریم نوازسکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسیلنس کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔سپیشل بچوں کے کلاسز،کمپیوٹر لیب، فرنیچرز ودیگر کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نور پور اور اسپیشل سکول ایجوکیشن کے پرنسیپل نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نور پور تھل کلمہ چوک کا وزٹ کیااور صفائی انتظامات اور انکروچمنٹ کا جائزہ لیا اے سی نور پورودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کوصفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔