November 17, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ہائی سکول فار بلائنڈز اقبال کالونی سرگودھا کے پرنسپل محمد آصف نے کہا ہے کہ نابیناﺅں کا عالمی

IMG-20251014-WA0343

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ہائی سکول فار بلائنڈز اقبال کالونی سرگودھا کے پرنسپل محمد آصف نے کہا ہے کہ نابیناﺅں کا عالمی دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم دنیا بھر کے بصارت سے محروم لوگوں کو گداگری جیسی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے بھرپور کوشش کریں ۔چھڑ ی کا استعمال ہماری زندگی کا حصہ ہے ۔ بزرگ چھڑی کے استعمال سے راستہ تلاش کیا کرتے تھے۔ نابینا افراد صلاحیتوں کے اعتبار سے بینا افراد سے کم تر نہیں ہیں۔ ان کی مخفی صلاحیتوں سے کام لینا چاہیے۔ قبل ازیں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،منظور الہی شیخ، عرفان کمبوہ، فرقان کمبو ہ، شگفتہ کوثر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ محمد آصف نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نابیناوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ سفری سہولت ،ہاسٹل کا اہتمام اور سالانہ وظیفہ کی ادائیگی بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔تعلیمی اداروں میں جب سے چھڑی کااستعمال کم ہوا ہے تعلیمی سرگرمیاں بھی کم ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ پاکستان میں سفید چھڑی کا احترام بہت ضروری ہے ۔ سفید چھڑی نابیناﺅں کا نشان ہے ۔ ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ وہ سفید چھڑی کے حامل نابیناﺅں کی رہنمائی میں اپنا فریضہ ادا کریں۔ آج پاکستان کے ہر شعبہ میں نابیناﺅں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ تقریباًتمام اداروں میں نابیناﺅں کی خدمات سے خاطرخواہ فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بصارت سے محروم احباب قومی خدمت انجام دے رہے ہیں۔نابینا طلباءو طالبات نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ منظور الٰہی شیخ نے کہا کہ جن نابیناﺅں کے ہاتھ میں چھڑی ہو اُن کا احترام کرنا بہت ضروری ہے ۔ ہمیں اس شعور کو اُجاگر کرنا چاہیے۔ پروفیسر اظہر اقبال نے کہا کہ نابینا افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کی خدمت صدقہ جاریہ ہے ۔ چھڑی سہارے کی علامت ہے ۔ ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔ قبل ازیں رانا طاہر، محمد شہریار، محمد داﺅد، اسد عبداللہ، محمدشہباز، خرم شہزاد،حیدر علی، امجد علی، حیدر عباس، سجاول اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔ شگفتہ کوثر ، محمد شبیر، وجاہت حسین، جوریہ شکیل، عثمان محمود، رانا لیاقت علی، میڈم صائمہ، ثونینہ فاطمہ، محمد شہباز، علی رضا شیرازی، محمد حیات گوہر، محمد نصر اللہ اور دیگر نے بھی نابیناﺅں کے ساتھ یکجہتی کی ضرور ت پر زور دیا۔