جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب و ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب و ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاوس جوہرآباد میں مختلف علاقوں سے آءے ہوئے مسلم لیگی راہنماوں اور عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی تعمیر و ترقی کا منفرد ایجنڈا رکھتی ہے اور اس عظیم مشن کے تحت وطن عزیز کو شاہراہ ء ترقی پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آرہی ہے اور پسماندہ اور دور افتادہ علاقے تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر عوامی وفود نے ضلع خوشاب کے عوام کی بے کوث خدمت پر ضلعی صدر پی ایم ایل این خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔