273

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر کریانہ پنسار اینڈ ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے الخدمت پینل کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار نعیم بدر رفیق قریشی نے جنرل سیکریٹری خواجہ فاروق اور دیگر کے ساتھ بازار کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر کریانہ پنسار اینڈ ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے الخدمت پینل کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار نعیم بدر رفیق قریشی نے جنرل سیکریٹری خواجہ فاروق اور دیگر کے ساتھ بازار کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت پینل کی تمام امیدوار الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور کریانہ پنسار اینڈ ڈرائی فروٹ بازار میں ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہیں، بازار کے جو بھی دیرینہ مسائل ہیں انہیں ہم نے ٹاپ پر رکھا ہوا ہے، کریانہ بازار کے لیے رجسٹریشن کا معاملہ ہو زرعی مارکیٹ میں پلاٹوں کا معاملہ ہو جبکہ بازار میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بات ہو یا سیوریج کے مسائل ہوں، میں اور میری ٹیم ان مسائل کے حل کے سلسلے میں کسی سے پیچھے نہیں ہے، الخدمت پینل ہی ان معاملات کو احسن طریقے سے حل کرے گا اس موقع پر انہوں نے سکھر کریانہ پنسار اور ڈرائی فروٹ کے دکانداروں سے کہا کہ‌ 23جون اتوار کے روز الخدمت‌ پینل کے امیدواروں کے نشان کتاب کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب کرائیں اور بازار کے مسائل حل کرائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں