ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرانک بس سروس کے آغاز کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرانک بس سروس کے آغاز کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت محکمہ ٹرانسپورٹ، ہائے وے، بلدیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اجلاس کے دوران منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ الیکٹرانک بس سروس سے متعلق تمام انتظامات ، بشمول روٹس، چارجنگ اسٹیشنز، پارکنگ پوائنٹس اور سروس پلان ،جلد از جلد فائنل کیے جائیں تاکہ منصوبے پر بروقت عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس وژن کے تحت عوامی فلاحی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکٹرانک بس سروس شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا بھی باعث بنے گا۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو کم لاگت، محفوظ اور موثر سفری سہولت میسر آئے گی جو ضلع کی ترقی اور عوامی سہولت کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی۔