حیدرآباد : رکن قومی پیغامِ امن کمیٹی و مینارٹی فوکل پرسن راجیش کمار ہرداسانی نے فیض اللہ ڈائری صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیسکو (WAPDA) سے ملاقات کی۔ رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لا ئین نیوز
حیدرآباد : رکن قومی پیغامِ امن کمیٹی و مینارٹی فوکل پرسن راجیش کمار ہرداسانی نے فیض اللہ ڈائری صاحب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیسکو (WAPDA) سے ملاقات کی۔
رپوٹ
وجئے کمار واسوانی
دعا ان لا ئین نیوز
اس خصوصی ملاقات کے موقع پر راجیش کمار ہرداسانی نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے سلسلے میں 21 ، 22 اور 23 اکتوبر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈائری نے یقین دہانی کرائی کہ ہیسکو ہندو برادری کے مذہبی تہواروں میں ان کے ساتھ ہے اور دیوالی کے موقع پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اقلیتی برادری اپنے تہوار خوشیوں اور امن کے ساتھ منا سکے