November 17, 2026

*حکمرانوں کی بے حسی اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگاٸی نے سفید پوش طبقے کو دن میں تارے دکھادیے.*

Screenshot_2025-10-13_193211

*حکمرانوں کی بے حسی اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگاٸی نے سفید پوش طبقے کو دن میں تارے دکھادیے.*
*علاج کرواسکتے ہیں نہ دکھ سکھ کا سامنا کرسکتے ہیں*

میلسی ()ملک بھر کے شہریوں کو اس وقت شدید ترین مہنگاٸی کا سامنا ہے،بجلی، پٹرول،چینی و ضروریاتِ زندگی کی دیگر اشیإ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ روزانہ کی بنیاد پر پوری رفتار سے جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ضروریاتِ زندگی کی ہر شے کی قیمت کا دوسری شے کی قیمت میں اضافے کا مقابلہ ہورہا ہے۔ گھریلو استعمال اور کھانے پینے کی اہم اشیاء جیسے ٹماٹر دنوں میں مہنگاٸ کی سپیڈ دکھاتے ہوۓ 50 روپے کلو سے 400رروپے کلو کراس کرگٸے ہیں۔ 100روپے کلو ملنے والے مٹر بھی 4سنچریوں کی حدود کراس کرچکے ہیں۔ گندم کسانوں سے 2000سے 2200روپے من خرید کر سیلاب کے بعد خودساختہ شارٹیج کرکے 3500 سے 4000روپے من میں غریب شہریوں پر ترس کھا کے بطور ثواب فراہم کی جارہی ہے۔ مزید شاٸید بھوکے لوگوں کی بھوک مٹانے کیلٸے5000روپے فی من میں بھی ملے تو حیرت نہ ہوگی۔ چینی 180سے 200 روپے کلو مل جاٸے تو غنیمت ہے.۔گھی 500روپے فی کلو دالیں 400روپے سے 600روپے فی کلو ہیں۔ فصلوں کی بجاٸی کیلٸے بیج مہنگا ترین ہوچکا ہے۔ یوریا کھاد 4500روپے فی بوری ٍ ڈی اے پی 15000روپے فی بوری کی حد کراس کرکے 20000روپے بوری کی طرف گامزن ہے بلکہ تین مہینے کی ادھار پر 20000روپے کراس کرجاتی ہے۔بجلی و ڈیذل مہنگا ہونیکی وجہ سے بجاٸی لاگت میں تین گنا اضافے کے بعد پھل ،سبزیاں و ذرعی اجناس مزید مہنگی ہونگیں۔
اتنی زیادہ مہنگاٸی کے باوجود حکمرانوں کا کہنا ہے کہ مہنگاٸی ہے ہی نہیں۔ وہ اپنے پیسوں سے کچھ خریدیں تو انہیں معلوم ہو کہ مہنگاٸی کہاں پہنچ چکی ہے۔ اتنی زیادہ مہنگاٸی اور بے روزگاری سفید پوش طبقے کی یقینی موت کا باعث ہے۔ ہَ و،س پرست اور دولت کے پجاری تاجران جو فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان ہیں کی طرف سے ادویات کی قیمتوںمیں بے تحاشا اضافہ کرنے سے غریب شہریوں کے لٸے علاج ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ادویات اتنی مہنگی ہوچکی ہیں، کہ غریب بیماری کی حالت میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہیں۔ دکھ سکھ کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگاٸی کنٹرول کرکے ضروری اشیإ کی قیمتں عام آدمی کی پہنچ میں لاٸیں ورنہ روزانہ قبریں بنانی پڑیں گیں۔