November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص

IMG-20250923-WA0175(1)

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی اپنے پورے حلقے میں شاندار کارکردگی بےلوث عوامی خدمت کی ایک روشن مثال ہے۔
ممتاز سماجی شخصیات سیٹھ ثمر سلطان اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور بھی اس موقع پر موجودتھیں۔ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ ملک گل اصغر خان بگھور کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سیاست کو ذاتی مفادات کی بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا ہے۔ اپنے حلقے کے عوام کے لیے شب و روز محنت اور لگن سے کام کرنے والے ملک گل اصغر خان نے نہ صرف حکومتی ایوانوں میں علاقہ تھل اور علاقہ کدھی سمیت اپنے دیگر حلقہء نیابت کے مواضعات کے دیرینہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ان کے عملی حل کے لیے بھی قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں جس پر اہلیان علاقہ انہیں زبردست خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے ملک گل اصغر خان بگھور نے اپنے عہدے کو عوامی خدمت کا فریضہ سمجھتے ہوئے ہر طبقے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دی ہے۔ خواہ وہ تعلیم ہو، صحت، روزگار یا بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، انہوں نے ہر میدان میں اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔
کوآرڈینیٹر نے کہا کہ علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمارے لیڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جوہر آباد ، آدھی کوٹ، قائد آباد اور نورپورتھل میں کوآرڈینیٹرز کا تقرر کیاہے جو شب و روز عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشاں ہیں ۔ ملک وقاص احمد بگھورنے مزید کہا کہ انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی توجہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صاف پانی کی فراہمی، پختہ گلیوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام میں بہتری، اور بجلی کی فراہمی کے منصوبے ان کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہیں۔ دیہات میں نئی سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دروازے تک پہنچائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گل اصغر خان بگھور نے تعلیم کے فروغ کی خاطر تھل یونیورسٹی کے قیام کےلیے پرخلوص طورپرکوشاں ہیں۔ ساتھ ہی، علاقے کے ہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی اور دیگر عوامی مشکلات میں نمایاں کمی لانا ان کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سب سے بڑی خوبی عوام سے براہِ راست رابطہ ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے عوام کے درمیان موجود رہنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں ایک مخلص، دیانتدار اور دردِ دل رکھنے والا رہنما سمجھتے ہیں۔
کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور کا کہنا تھا کہ ” انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھورنے ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو عوامی خدمت کے خواب حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔ ان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارا حلقہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔ عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور انہیں حقیقی معنوں میں اپنا خادم سمجھتے ہیں۔”ایم این اے ملک گل اصغر خان بگھور کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دیانت، محنت اور عوام دوستی سیاست کو خدمت میں بدل سکتی ہے۔ ان کی قیادت میں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے، جو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی نوید دے رہا ہے۔