November 17, 2026

بہاولپور(راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی ایکس سینئر پریذیڈنٹ ,پاکستان یونین آف جرنلسٹ ورکر گروپ کی صدر اور بہاول پور سے

IMG-20251014-WA0297

بہاولپور(راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی ایکس سینئر پریذیڈنٹ ,پاکستان یونین آف جرنلسٹ ورکر گروپ کی صدر اور بہاول پور سے تعلق رکھنے والی نامور سئنیر صحافی ڈاکٹر سعدیہ کمال سیلاب کی کوریج کے لئے سرائیکی بیلٹ پنجاب میں ان دنوں موجود ہیں۔ انہوں نے بہاول پور پریس کلب بہاول پور کا خصوصی دورہ کیا ۔ دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں کی صورتحال، مقامی صحافیوں کی زمہ داریاں اور ارباب بست وکشاد کی طرف سے کئے گئےےل انتظامات پر گفتگو ہوئی۔اس سے قبل وہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کوریج کررہی تھیں۔ بعدازاں وہ ہیڈ پنجند کے لئے روانہ ہوئیں۔ پریس کلب آمد پر جنرل سیکرٹری بہاول پور پریس کلب بہاول پور بقاالمحسن، ممبران پریس کلب انور گریوال،اکرم ناصر ، راشد ہاشمی اورڈاکٹر رضوان اشرف نے انہیں خوش آمدید کہا۔جنرل سیکرٹری نے انہیں بہاول پور پریس کلب کی عمارت ،نوتعمیر شدہ ہال اور بالائی منزل بارے بریفنگ دی۔