انارشاہ /بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل ورکر راجہ محمد اقبال نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے ذخائر کی کمی کے باعث ہم
انارشاہ /بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل ورکر راجہ محمد اقبال نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے ذخائر کی کمی کے باعث ہم اپنی زراعت ،توانائی اور گھریلو ضروریات کو پورا کرنے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لیے چھوٹے بڑے ڈیمز اور سیلابی و برساتی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ذخائر کی تعمیر اشد ضروری ہے ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس لیے زراعت کی ترویج کےلیے بھرپوراقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوتاہے لہذا اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہےتا کہ کسی قسم کے بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔