سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی منظوری سے عرفان علی داؤدپوٹو کو وزیرِ بلدیات سندھ کا
سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی منظوری سے عرفان علی داؤدپوٹو کو وزیرِ بلدیات سندھ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عرفان علی داؤدپوٹو اپنی ذمہ داریاں فوراً سنبھالیں گے اور صوبے بھر میں بلدیاتی امور سے متعلق وزیرِ بلدیات کو معلومات، تجاویز اور عوامی شکایات کے حوالے سے پل کا کردار ادا کریں گے۔وزیر بلدیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرفان علی داؤدپوٹو عوامی مسائل کے حل، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کے فروغ اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے کوآرڈی نیشن کا مؤثر نظام تشکیل دینے میں معاونت کریں گے۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ عرفان علی داؤدپوٹو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وزارتِ بلدیات اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں گے اور شہری مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کریں گے۔عوامی و سماجی حلقوں نے عرفان علی داؤدپوٹو کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی شمولیت سے بلدیاتی اداروں میں شفافیت، کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل میں بہتری آئے گی۔عرفان علی داؤدپوٹو وزیرِ بلدیات سندھ کے فوکل پرسن مقرر۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی منظوری سے تقرری عمل میں آئی۔نوٹیفکیشن جاری، عرفان داؤدپوٹو فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔عوامی رابطے، شکایات کے ازالے اور بلدیاتی کوآرڈی نیشن میں فعال کردار ادا کریں گے۔