بدلتے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ڈآکٹر فاروق احمد
بدلتے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ڈآکٹر فاروق احمد
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر فاروق احمدنے کہا کہ سردیوں کی أمد اور حالیہ سیلاب کے بعد کی موسمی صورت حال کے متعلق بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ موجودہ بدلتے موسمی حالات میں شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ نزلہ، زکام، بخار، گلے کی خراش اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صبح و شام کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق قوتِ مدافعت کو متاثر کرتا ہے، اس لیے شہری موسم کے مطابق لباس پہنیں، خصوصاً صبح و شام کے اوقات میں گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔ زیادہ سے زیادہ صاف پانی پئیں، بازاری کھانے، ٹھنڈی اور باسی اشیاء سے اجتناب کریں، جبکہ بچوں اور بزرگوں کو سردی اور گردوغبار سے محفوظ رکھیں۔انھوں نے مزید کہا کہ موسمی الرجی اور سانس کے مریض اپنی دوائیں باقاعدگی سے استعمال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہ لیں۔ اگر بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو فوراً تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال یا نزدیکی ہسپتال سے رجوع کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ احتیاط ہی بہترین علاج ہے، لہٰذا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کو معمول کا حصہ بنائیں۔