November 17, 2026

تھانہ پنوعاقل پولیس کی بروقت کارروائی، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد — ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش

IMG-20251013-WA0220

تھانہ پنوعاقل پولیس کی بروقت کارروائی، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد — ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش

ڈکیتی کی واردات کے چند گھنٹوں بعد کارروائی، پولیس مقابلے کے بعد موٹر سائیکل ریکور، ملزمان فرار، علاقے میں سرچ آپریشن شروع

سکھر (بیورورپورٹ۔سید۔ نصیر حسین زیدی)تھانہ پنوعاقل پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ واردات کے بعد پولیس کی جانب سے فوری ردعمل اور تعاقب پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش کا پیغام دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ پنوعاقل کی حدود میں واقع سبزدار شادی ہال کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ذیشان اقبال آرائیں نامی شہری سے 125 موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل بمعہ پولیس اسٹاف جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ دبر کی حدود میں دورانِ تعاقب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔مسروقہ موٹر سائیکل واپس ملنے پر مالک ذیشان اقبال آرائیں نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان، ایس ایچ او اور پوری پولیس ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے موٹر سائیکل کی فوری بازیابی پر پنوعاقل پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت سرگرم ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔