November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم مؤثر انداز میں جاری ہے۔ 13 اکتوبر سے شروع

IMG-20251013-WA0217

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم مؤثر انداز میں جاری ہے۔ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے مختلف مقامات اور پولیو کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے پولیس ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

پولیو مہم کے دوران 200 پولیس افسران و اہلکار ضلع بھر میں تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 36 بیریئرز اور داخلی و خارجی پوائنٹس پر بھی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچ سکیں۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے