November 17, 2026

سکھر ضلع میں پولیو مہم شروع، انتظامیہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک، ڈپٹی کمشنر سکھر کے ہنگامی دورے، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ورکرز

Screenshot_2025-10-13_132329

سکھر ضلع میں پولیو مہم شروع، انتظامیہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک، ڈپٹی کمشنر سکھر کے ہنگامی دورے، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ورکرز کو مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت، ہمیں اپنا مستقبل محفوظ بنانے اور بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ہمیں آج محنت کرنا ہوگی، نادر شہزاد خان کا خطاب

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے سکھر ضلع میں پولیو مہم کے دوران تین لاکھ بیانوے آٹھ سو چونتس بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے ضلع بھر میں بارہ سو اکیاون ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سکھر کی ضلع انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ہے اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے دورے شروع کردیئے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر کام کرنے والی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس موقع پر پولیو ورکز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیو ٹیموں کو کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے اور سو فیصدی نتائج کے حصول کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے آج محنت کرنا ہوگی یہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں انہیں اس موذی مرض سے بچانا ہوگا جس کے لیے ہمیں دن رات ایک کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں اور اگر کوئی والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرے تو اسے قائل کریں انہوں نے کہا کہ ہماری والدین سے بھی گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر ہم اس موذی مرض کا خاتمہ نہیں کر سکیں گے