November 17, 2026

پاکستان پر جارحیت کے ڈاندے ملا امیر متقی کے دورہء بھارت سے ملتے ہیں “متقی” کی بھارتی سلامتی کے مشیر سے رابطے اور ایک معتبر سورس کے مطابق

Screenshot_2025-10-11_151358

پاکستان پر جارحیت کے ڈاندے ملا امیر متقی کے دورہء بھارت سے ملتے ہیں “متقی” کی بھارتی سلامتی کے مشیر سے رابطے اور ایک معتبر سورس کے مطابق ملاقات کے بعد متقی نے کابل دھماکوں کے جواز میں جوابی رسپانس کے لئے دباؤ ڈالا جس پر افغان افواج نے گذشتہ رات جارحیت کر کے آ بیل مجھے مار والا کام کیا، سیلانی اب تک جو معلومات جمع کرسکا ہے کے مطابق پاکستان کے جواب کے بعد کابل نے پہلے سعودی عرب سے جنگ بندی کرانے کی درخواست کی اور کہا کہ دو بھائیوں میں ان بن ہو جائے تو تیسرے بھائی کو ثالثی کرا دینی چاہئے جس پر سعودیہ نے خوب طبیعت صاف کی اور کہا کہ کتنا سمجھاتے تھے کہ آگ سے نہ کھیلو اب بھگتو….. ایسا ہی جواب قطر سے بھی رابطہ کرنے پر ملا، سیلانی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان کے ایک بڑے رہنما نے کراچی میں کچھ بزرگ علماء کرام کو بیچ میں پڑنے کی درخواست کی ہے یہ رہنما کبھی کراچی میں زیر تعلیم رہے ہیں انہوں نے جن دو مدارس کے علماء کرام سے رابطہ کیا ہے وہ انہی مدارس کے اساتذہ ہیں ان میں سے ایک شہر کے تقریبا وسط اور دوسرا سپر ہائی وے سے َذرا فاصلے پر ہے، سیلانی کی اطلاعات کے مطابق ان حضرات نے بھی فی الوقت ہاتھ اٹھالئے ہیں، جس کے بعد افغانستان نے اپنا پاؤں اوپر رکھنے کے لئے سعودی عرب قطر اور ایران کی سفارتی کوششوں کو جنگ بندی کی وجہ قرار دے کر توپیں ٹھنڈی کر لی ہیں لیکن پاکستان کا جواب فی الحال “لا معافی” ہے۔ پاکستان نے جواب میں اپنی فضائی قوت کا بھی مناسب استعمال کر کے اہداف حاصل کئے ہیں بارڈر پار سے اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کا ایک کیمپ بھی پاکستان طیاروں نے ادھیڑ ڈالا ہے تباہ ہونے والے عصمت اللہ کرار کیمپ سے بھی ٹی ٹی پی کے تانے بانے ملتے ہیں ، فی الحال پاکستان بے رحمی کے ساتھ حساب کتاب برابر کرنے کے موڈ میں ہے….. دعا ہے کہ دہشت گردی کے اس عفریت کا خاتمہ ہو اور دونوں پڑوسی ملک اطمینان سے اپنے اپنے حال میں رہیں…