برائی کا انجام برا لاہور کی انڈر ورلڈ دنیا کے ایک بڑے کردار طیفی بٹ کا باب آج بند ہوگیا
برائی کا انجام برا
لاہور کی انڈر ورلڈ دنیا کے ایک بڑے کردار طیفی بٹ کا باب آج بند ہوگیا
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کئی سالوں تک لاہور کی انڈر ورلڈ دنیا پر راج کرنے والا شخص تھا اور اسکو شاطر ترین ڈان کہا جاتا تھا جو خطرے کی بو سونگھ کے فوراً احتیاطی تدابیر کرنے میں ماہر تھا۔
امیر بالاج کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد طیفی بٹ یو اے ای چلا گیا تھا اور وہاں دو تین سال سے روپوش تھا۔۔
خبریں یہ ہیں کہ پولیس وہاں کسی اور مجرم کی تلاش میں گئی تھی جہاں انہیں اتفاق سے طیفی بٹ ہتھے چڑھ گیا اور اسطرح اچانک طیفی بٹ کی گرفتاری کی خبر سامنے آ گئی باقی کہانی روایتی ہے۔
طیفی بٹ کے لمبے عرصہ جرائم کی دنیا میں اپنی تگڑی حیثیت برقرار رکھنے کی وجہ اسکی شاطرانہ حکمت عملی تھی اور پاکستان کے نظام کو اچھی طرح سمجھنا،وہ ہر حکومت کے دور میں اپنےلیے اثر رسوخ حمایت بنانے میں ماہر تھا پیسہ بھی خرچ کرتا تھا طاقت بھی مہیا پانی کی طرح بہایا کرتا تھا طیفی بٹ کسی دور میں سرپرستی حاصل کرنے میں ناکام نہیں رہا۔
طیفی بٹ سے اتنے لمبے عرصے میں جو فاش غلطی ہوئی وہ امیربالاج کا قتل تھا جب ان دونوں گروپوں میں صلح صفائ کروا دی گئی تھی اور اس صلح کی ضمانت طاقتور شخصیات نے دی تھی مگر طیفی بٹ بارے
بتایا جاتا ہے کہ اس نے ان ضمانتیوں کی پرواہ نہ کی اور ٹیپو ٹرکوں والے کے بعد اسکے بیٹے امیربالاج کو بھی شوٹر سے مروا دیا۔۔
یہاں سے طیفی بٹ کے زوال کی آ غاز ہوا جو آج اسکے خاتمے کا باعث بنا اسکا کوئی اثر رسوخ کام نہ آ سکا۔۔
جرائم کی دنیا کسی کو کچھ عرصے کے لیے ہواؤں میں ضرور اڑاتی ہے مگر زیادہ تر انجام یہی ہوتا ہے جو آج طیفی بٹ کا ہوا اور اپنی انتہائی شاطر اور محتاط حکمت عملی کے باوجود وہ خود کو بچا نہ سکا۔
جرائم کی دنیا کی طرف راغب ہونے والے نوجوانوں کے لیے اس کہانی میں سبق حاصل کرنے کو بہت کچھ موجود ہے جرائم پیشہ جتنے زیادہ اونچائی پر پہنچ جائیں لیکن انتہا گولی ہے چاہے
وہ قانون کی ہو یا دشمن کی۔
اسلئے تمام نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے رزق حلال کمانے کی کوشش کریں شکریہ