November 17, 2026

مظفر گڑھ (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی او پنجاب کے ہیڈ شاہنواز خان کا خصوصی دورہ مظفر گڑھ۔ مظفرگڑھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اظہر

IMG-20251012-WA0120

مظفر گڑھ (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی او پنجاب کے ہیڈ شاہنواز خان کا خصوصی دورہ مظفر گڑھ۔ مظفرگڑھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اظہر یوسف اور ان کی ٹیم سے خصوصی ملاقات۔ ایس اپی او ہیڈ پنجاب کے مطابق طویل عرصہ کے بعد مظفرگڑھ آنے اور ماشاء اللہ سوشل ویلفیئر کے دفاتر کی تزئین آرائش اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی جو یقیناً جناب اظہر یوسف کے ذوق اور اپنے کام میں لگن کی آئینہ دار ہیں۔
اس موقع پر شاہنواز خان کی سوشل ویلفیئر کے دیرینہ دوست خضر خان بلوچ سے بھی ملاقات ہوئی ۔ ایس پی او ہیڈ پنجاب شاہنواز خان نے میڈیا کو بتایا کہ ایس پی او نے جب 2004 ءمیں ضلع بھکر میں اپنے کام کا آغاز کیا تو اس وقت خضر بلوچ سوشل ویلفیئر بھکر میں ذمہ داریاں نبھارہےتھے۔دورہء مظفر گڑھ کے دوران اس کےساتھ ساتھ سوشل ویلفیئر کےنئے آنے والے ساتھیوں میاں عامراسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ٹ ادو، علی پور سے بھی سیلاب کی صورتحال اور سوشل کے جاری منصوبوں کے حوالے گفتگو ہوئ۔