November 17, 2026

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وحید اختر اور ڈپٹی ڈی ای او رازیہ نذیر کی زیرِ نگرانی “بہترین ٹیچرز ایوارڈز” کی تقریب منعقد ہوئی۔

IMG-20251012-WA0119

ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وحید اختر اور ڈپٹی ڈی ای او رازیہ نذیر کی زیرِ نگرانی “بہترین ٹیچرز ایوارڈز” کی تقریب منعقد ہوئی۔
جس کے مہمانِ خصوصی سی ای ایجوکیشن ساہیوال تنویر احمد غزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں اور محکمہ تعلیم ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کررہاہے۔ تقریب میں ضلع بھر کے اے ای اوز نے شرکت کی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کو تعریفی شیلڈز اور اسناد دی گئیں۔اختتام پر سی ای او تنویر احمد غزالی نے اساتذہ کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ ایجوکییشن آفیسرزجن میں ظہیر احمد توصیف، طارق محمود، تنویر اقبال، ذکیہ بانو، محمد بنیامین، محمد ساجد سعید، آمنہ قندیل، مبشر صدیق، رقیہ ذاکر، محمد راشد محمود، عمران اجمل، سعدیہ صادق، فضا بشیر، سحر طفیل، سمیرا صادق، طیب طارق، عروج کنول، عاشانہ مقبول، اور عالیہ مظہر بھی زینت محفل تھے۔