November 17, 2026

فیصل آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں میں سے جھنگ بازار میں تجاوزات کے خلاف بڑا گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

Screenshot_2025-10-11_151358

گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں میں سے جھنگ بازار میں تجاوزات کے خلاف بڑا گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی دکانوں، شیڈز اور تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔
پیرافورس ٹیموں سمیت متعلقہ محکموں کے عملے نے بھرپور حصہ لیا، جبکہ انتظامیہ کی نگرانی میں گلیوں کے اندر بھی کارروائیاں جاری رہیں۔
شہر کے مرکزی تجارتی علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے یہ کارروائی ایک بڑے آپریشن کے طور پر دیکھی جا رہی ہے