November 17, 2026

🌐چمن بارڈر پر کشیدگی: پاکستانی جیٹ طیاروں کی کارروائی، سرحد بند

Screenshot_2025-10-11_151358

🌐چمن بارڈر پر کشیدگی: پاکستانی جیٹ طیاروں کی کارروائی، سرحد بند

افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں باخبر افغان صحافی اور پاکستانی ذرائع کے مطابق، پاکستانی جنگی طیاروں نے آج صبح بارڈر کے قریب افغانستان میں طالبان کی ایک اہم قرار گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سرحدی علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں، جبکہ چمن بارڈر پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور سرحد آج صبح سے مکمل طور پر بند ہے۔ فوجی حکام نے کسی بھی ممکنہ حملے کا فوری اور مؤثر جواب دینے کی تیاری کر رکھی ہے.